بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

وزیرِ اعظم نے عبدالوہاب سومرو کو ڈی جی حج جدہ تعینات کردیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عبدالوہاب سومرو کو ڈی جی حج جدہ تعینات کر دیا۔

وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور نے عبدالوہاب سومرو کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالوہاب سومرو کی بطور ڈی جی حج تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالوہاب سومرو وزارت مواصلات میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.