پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

وزیرِ اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنا دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی ہے، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے، کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فارماسیوٹیکل کمپنیز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے۔

اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018ء کا بھی ازسرِنو جائزہ لے گی۔

مقامی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔

حکام کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی جانب سے تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا تاحال کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.