بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ روانہ

وزیرِ اعظم بورس جانسن ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ روانہ ہو گئے۔

بورس جانسن نے اسکاٹ لینڈ روانگی سے قبل ڈاؤئنگ اسٹریٹ پر الوداعی خطاب میں کہا کہ نئی وزیرِ اعظم کو میری حمایت حاصل رہے گی، میں نے ’بوسٹر راکٹ‘ کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے بریگزٹ کا عمل مکمل کیا، یورپ بھر کی نسبت برطانیہ میں تیزی سے ویکسین لگی۔

برطانوی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا، توانائی کا بحران پیدا کر کے پیوٹن ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتا۔

ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہیں گی۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹوری حکومت عوام کو اس بحران سے نکال لے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیرِ اعظم منتخب ہوئی تھیں۔

نومنتخب وزیرِ اعظم لز ٹرس کو81 ہزار 326 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.