بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کو جرح کا حق مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو جرح کرنے کا حق دے دیا۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کی جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللّٰہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقررہ وقت میں اس کا فیصلہ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.