وزیرِ اعظم عمران خان اس وقت پروگرام ’آپ کا وزیرِ اعظم‘ میں عوام سے براہِ راست فون کالز پر گفتگو کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفون پر عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصولاً مجھے پارلیمنٹ میں جواب دینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں این آر او کا پورا کراؤڈ بیٹھا ہے جو مجھے بولنے نہیں دیتا، مخالفین کہتے ہیں کہ میں دین کے پیچھے چھپ رہا ہوں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ مہنگائی راتوں کو جگاتی ہے، مہنگائی صرف پاکستان نہیں ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔
ٹوئٹر پر سیاسی امور کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمران خان فون پر براہِ راست شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے۔
شہباز گل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان فون کالز کے ذریعے عوام کو حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ بھی کریں گے۔
Comments are closed.