بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان کراچی روانہ

وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی درالحکومت اسلام آباد سے ایک روزہ دورے پر کراچی کے لیے روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزراء زبیدہ جلال، اسد عمر اور پارٹی کی سینئر قیادت بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ کراچی آ رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ کراچی کے باعث آج کابینہ کا اجلاس نہیں ہو گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی میں وفاق کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد اور پیپلز پارٹی مخالف احتجاج پر مشاورت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.