وزیرِ اعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر زور دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی اسلام کے خلاف منافرت کی غیر متزلزل مذمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم ٹروڈو دورِ حاضر کے اس فتنے سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنا چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اس بر وقت اقدام پر میں عرصے سے بات کرتا رہا ہوں، آئیں ہم مل کر اس خطرے کا مقابلہ کریں۔
واضح رہے کہ ایک بیان میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ناقابلِ قبول ہے، ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹیز کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو ہمیں اسلامو فوبیا سے نمٹنے میں مدد دے گا۔
Comments are closed.