بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ

وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی چین کے وزیرِ اعظم سے ہفتے کو ملاقات طے ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دورۂ چین سے دونوں ملکوں کے تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے اتوار کو ملاقات کریں گے۔

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں بھی وزیرِ اعظم عمران خان شریک ہوں گے۔

ان کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.