وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجراء کردیا ہے۔
پروگرام کے تحت لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کیلئے وظیفےکی رقم زیادہ ہوگی، اس اقدام کابنیادی مقصد والدین کو اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجنے کی ترغیب دینا اور تعلیم کے حصول کیلئے ان کی مدد کرنا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجراء کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، پاکستان کے دو کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی ، ماضی کی حکومتوں نے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی۔
عمران خان نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے بچے کو تعلیم دلوانا چاہتا ہے، حکومت کی کوشش ہے غریب گھرانے کے بچوں کو تعلیم دے، ہمارے ملک کے دو کروڑ بچے اسکول میں نہیں ہیں، بچوں کا اسکول نہ جانا بہت بڑا المیہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے لڑکیوں کی تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی، کوئی ماں باپ نہیں چاہتے کہ ان کی بچیاں تعلیم حاصل نہ کریں، پڑھی لکھی خاتون مرد کے مقابلے میں معاشرے کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ نہیں ہوتے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسکول بنائے، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے گھوسٹ اسکولوں پر قابو پالیں گے.
Comments are closed.