وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے علماء کا وفد بنی گالا پہنچ گیا جہاں علمائے کرام کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے 25 سے زائد علمائے کرام کے وفد کو آج بلایا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے مدعو کیئے گئے وفد میں بریلوی مکتبۂ فکر کے جید علماء شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان موجودہ صورتِ حال پر علماء سے مشاورت کریں گے، وہ علماء کو حکومتی حکمتِ عملی سے آگاہ بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان معاملے کے حل کے لیے علمائے کرام سے تجاویز بھی لیں گے، وہ علمائے کرام سے معاملے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔
Comments are closed.