بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان بہاولپور پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے، وزیراعظم اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس کے آڈیٹوریم ہال پہنچے۔

 وزیراعظم آڈیٹوریم ہال میں کسان کنونشن سے خطاب کریں گے،وزیراعظم آڈیٹوریم ہال ہی میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

 وزیراعظم سالانہ ترقیاتی پروگرام اور رورل ایکسیسبیلٹی پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم اپنے بہاولپور کے دورے میں کسانوں کو ریلیف زرعی پیکج دینے کا اعلان کریں گے اور جدید طریقے کی شجرکاری مہم کاافتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا جولائی میں دورۂ برطانیہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان بہاولپور میں کاشتکاروں سے بھی ملاقات کریں گے، بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔

  وزیراعظم کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اور ماڈل بازار منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے اور ساتھ ہی موٹر وے این 5 لنک روڈ جھانگڑا شرقی کا افتتاح بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ آج بہاولپور کے لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجرکاری کا آغاز کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.