وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بلوچستان کے ضلع گوادر روانہ ہو گئے۔
گوادر کے دورے میں وفاقی وزراء بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ گوادر پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا استقبال کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن، 12 لاکھ گیلن یومیہ کے ڈی سیلینائزیشن پلانٹ، نئے گوادر ایئر پورٹ پر ٹیسٹ لینڈنگ اور 3.59 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن اسکیم کا افتتاح کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر یونیورسٹی کی تعمیر، گوادر سیف سٹی منصوبے اور گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کے کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ماہی گیروں میں چیکس بھی تقسیم کریں گے۔
Comments are closed.