وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات مصری شہر شرم الشیخ میں ’کوپ -27 سمٹ‘ کے موقع پر ہوئی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون مزید بڑھانے کے پیشِ نظر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ روابط کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے مملکت میں کام کرنے والے 20 لاکھ پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب کی مہمان نوازی اور تعاون کو سراہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد نے اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دورہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں معاون ہو گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ہے۔
Comments are closed.