وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ جذبۂ قربانی، مساوات اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ سماجی و اقتصادی عدم مساوات کم کر کے اتحاد کو فروغ دیتی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی صحیح تعمیل تقویٰ اور پاکیزگی کا تقاضہ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں بوہری برادری سمیت پشاور اور بعض قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش منا رہے ہیں۔
دوسری جانب آج عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نمازِ عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، طوافِ زیارت کریں گے۔
صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔
پاکستان بھر میں کل 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
Comments are closed.