وفاقی ایوان ہائے و صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) نے وزیرِ اعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر ان سے شرحِ سود میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے خط میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔
خط میں ایف پی سی سی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت جاتے جاتے شرحِ سود میں ڈھائی فیصد اضافہ کر گئی تھی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی جانب سے شرحِ سود میں اضافہ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدِ نظر نہیں رکھا گیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کاروبار چلانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس وقت شرحِ سود خطے میں سب سے زیادہ ہے۔
Comments are closed.