وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزارت سے متعلقہ امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر سعد رفیق نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملات سے بھی آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پی آئی اے میں اصلاحات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی تشکیلِ نو اور ایم ایل1 منصوبے پر بھی بریفنگ دی۔
Comments are closed.