مزدوروں کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزدوروں اور محنت کشوں کو تحفہ دے دیا۔
حکومت نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت محنت اور افرادی قوت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
8 شخصیات کو این آئی آر سی کے ارکان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ سول سرونٹ سید نور الحسنین کو این آئی آر سی کا رکن مقرر کردیا گیا۔
ریٹائرڈ جج عبدالقیوم، سہیل اکرم، زبیر خان اور شبیر اعوان بھی رکن مقرر کیے گئے۔
وکلاء سراج الاسلام، عبدالغنی اور منور حسین طوری کو بھی این آئی آر سی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سمری پر ان خالی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دی تھی۔
این آئی آر سی کے یہ عہدے 9 ماہ سے خالی تھے، یہ کمیشن محنت کشوں کی انجمنوں کی بھی رجسٹریشن کرتا ہے۔
Comments are closed.