free hookup sites usa edf8329we charlotte hookup bars hookup by tinder gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت کی گئی۔

وزیر اعظم نے مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا، شہباز شریف نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم بھی کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلا لیا، اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی آج الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا ہے، اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.