دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے لیے چوہدری رشید کو پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار تنویر کو آزاد کشمیر کی ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔
عدالت نے نئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ دیا تھا۔
آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیرِ اعظم کو توہینِ عدالت پر نااہل قرار دیا گیا۔
توہین عدالت کیس میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد سینئر وزیر خواجہ فاروق کو قائم مقام وزیرِ اعظم مقرر کیا گیا تھا۔
Comments are closed.