وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ آج اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور آئینی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج قانونی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، معاونِ خصوصی ملک احمد خان اور منصور اعوان وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کل الیکشن التواء کیس کی سماعت پھر ہو گی۔
Comments are closed.