بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِاعلیٰ سندھ پرفردِجرم کی کارروائی مؤخر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر عدالت نے فردِ جرم کی کارروائی 28 جولائی تک مؤخر کی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، نوری آباد پاور پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر جو فردِ جرم کے لیے نہ آیا، اس کے وارنٹ جاری ہوں گے۔

غیر حاضر ملزمان نثار احمد اور عبدالغنی مجید کی جانب سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

نثار احمد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے اشتہاری ملزم محمد علی کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی، جس کی رپورٹ اس نے عدالت میں پیش کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.