carolina sweets hookup hotshot st louis hookups reddit gay vegas hookup hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِاعلیٰ سندھ مچھلی چوک پہنچ گئے

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کراچی میں واقع مچھلی چوک پہنچ گئے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

مچھلی چوک کے قریب نئے تعمیر شدہ روڈ پر بریکر لگانے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ یہ سڑک اہم ہے، اس کی تعمیر جلد شروع کی جائے، سڑک کے جو حصے متاثر ہوئے ہیں ان کی مرمت کی جائے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 رویہ ہاکس بے تا کینپ روڈ پر 23 دسمبر سے کام جاری ہے، جس کی لمبائی 5 اعشاریہ 95 کلو میٹر اور 8 اعشاریہ 3 میٹر کشادہ ہے، ہاکس بے روڈ پر 25 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

’’ہاکس بے تا کینپ سڑک پر کام تیز کیا جائے‘‘

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں، ہم بلاول بھٹو کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہاکس بے تا کینپ سڑک پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے زیرِ تعمیر ککڑی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ککڑی اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال گراؤنڈ بنایا جا رہا ہے، ضروری سہولتوں کے ساتھ پویلین بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

’’ککڑی اسپورٹس کمپلیکس پر 700 ملین روپے کی لاگت آئیگی‘‘

انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ کلب اور کرکٹ اکیڈمی بھی تعمیر ہو رہی ہے، ککڑی گراؤنڈ کے ساتھ رچرڈ پارک اور رچرڈ روڈ بھی تعمیر ہو رہا ہے، گراؤنڈ کے ساتھ اسٹریٹس کو بھی پختہ کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ ککڑی اسپورٹس کمپلیکس کی عمارت میں کیفے ٹیریا، لائبریری، ٹیبل ٹینس کورٹس اور باسکٹ بال ہال ہوں گے، اس اسکیم پر 700 ملین روپے کی لاگت آئے گی، جو تمام سہولتوں کے ساتھ اکتوبر 2022ء میں مکمل ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.