وزیرِ اعظم عمران خان اس وقت پروگرام ’آپ کا وزیرِ اعظم‘ میں عوام سے براہِ راست فون کالز پر گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس دن مجرموں کو این آر او دیا اس دن ملک سے غداری کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفون پر عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصولاً مجھے پارلیمنٹ میں جواب دینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں این آر او کا پورا کراؤڈ بیٹھا ہے جو مجھے بولنے نہیں دیتا، مخالفین کہتے ہیں کہ میں دین کے پیچھے چھپ رہا ہوں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ مہنگائی راتوں کو جگاتی ہے، مہنگائی صرف پاکستان نہیں ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں احتساب کو جہاد سمجھتا ہوں۔
ایک کالر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں مافیاز ہیں جو مل کر چیزوں کی قیمتیں اوپر کر دیتے ہیں اور فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ایک کالر کے اپوزیشن سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر میں حکومت سے نکل گیا تو آپ کیلئے زیادہ خطرناک ہوں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی آفس میں بیٹھ کر ان کے تماشے دیکھ رہا ہوتا ہوں۔
ٹوئٹر پر سیاسی امور کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمران خان فون پر براہِ راست شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے۔
شہباز گل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان فون کالز کے ذریعے عوام کو حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ بھی کریں گے۔
Comments are closed.