وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں اللّٰہ ڈینو کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث تباہ کاریوں اور ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔
ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے۔
پاکستان بھر کے 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات، 3 ہزار 451 کلو میٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.