وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزارتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، اس سے کارکردگی بہتر ہوگی، وزیروں میں اسناد دینے سے مقابلے کا ماحول پیدا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار فرخ حبیب نے جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں کے داخلی امور میں بہتری لانی ہے۔
فرخ حبیب نے گزشتہ حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی حکومت کے 5 سال میں 645 کلومیٹر سڑکیں بنی تھیں، ہمارے 3 سال کے دور حکومت میں 1700 کلومیٹر سڑکیں بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں سڑکیں سستی بن رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ اطلاعات حکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کا مقدمہ بھی لڑ رہی ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود اپوزیشن کو گرانے پر لگی ہوئی ہے، یہ ایک دوسرے کو سلیکٹڈ سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ایک نیا سلیکٹڈ پیدا ہو رہا ہے، ان کے نہ استعفے آئے، نہ عدم اعتماد آیا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے استعفے اسپیکر کے پاس پہنچ گئے تھے، ان کے نہیں آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کرپشن کیسز میں بچنا نہیں ہے، مقصود چپراسی کون ہے جس کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آئے۔
Comments are closed.