بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرستان کے کمسن بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق 8 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق اس بچے کا تعلق شمالی وزیرستان کی میر علی یونین کونسل 7 سے ہے۔ رواں برس پولیس کے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق میر علی سے پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ 

دریں اثنا وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے۔ تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے معاملے کو یقینی بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.