بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ  ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، وفاقی شریعت کورٹ میں اپیلیں واپس لیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے فیصلہ دیا تھامعیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر تفصیل سے بات ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک سے روڈ میپ ڈسکس کیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.