پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے سری نگر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس پر اپنے خدشات سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو سراہا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو 1990 میں ہجرت کر کے مقبوضہ سے آزاد کشمیر آنے والے مہاجرین نے بھارتی افواج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے درمیان آباد کاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد میں مشتاق السلام، عزیر احمد غزالی، چوہدری محمد مشتاق، اقبال یاسین اعوان، علی محمد بٹ اور چوہدری فیروز دین شامل تھے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر، فیصل راٹھور، سردار یعقوب اور چوہدری قاسم مجید موجود تھے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میاں عبدالوحید، عامر یاسین، نبیلہ ایوب، عامر غفار لون، چوہدری پرویز اشرف، افسر شاہد، شوکت جاوید میر، سردار عابد حسین عابد، خان ناصر خان، اشفاق ظفر اور مبشر منیر اعوان بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ہونے والے عشائیے میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق شریک ہوئے۔
عشائیے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی کے علاوہ مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے اراکین بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سمیت قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے مقبوضہ وادی میں جی ٹوئنٹی اجلاس پر اظہار تشویش کیا اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مکمل اتفاق رائے کیا۔
Comments are closed.