وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے زبیر نیازی نے سیشن عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے خود ہی مدعی بن کے غیر قانونی ایف آئی آر درج کی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرانا مدعی کا حق ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ عدالت عمران خان کی درخواست کے مطابق نامزد افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کاحکم دے۔
Comments are closed.