پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

وزیرآباد حملے کے ملزم کی حراست کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر آباد حملے کے ملزم نوید کی حراست کے خلاف درخواست پر اعتراض کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

عدالت عالیہ لاہور کے آفس نے درخواست کو بطور اعتراض سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے، جسٹس انوار الحق پنوں کل سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ غیر متعلقہ شخص کسی کی بازیابی کی درخواست دائر نہیں کرسکتا۔

عدالت عالیہ میں درخواست خاتون وکیل دلشاد خان نے دائر کی ہے،جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.