بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ ہاؤس کا صوبے کی خدمت کیلئے استعمال ہونا شریف خاندان کو ہضم نہیں ہورہا، فیاض چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا صوبے کی خدمت کے لیے استعمال ہونا شریف خاندان کو ہضم نہیں ہو رہا۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انتظامی مشینری میں رد و بدل وزیراعلیٰ پنجاب کا آئینی اور قانونی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی برخوردار کو صرف اقتدار سے دوری کا غم کھائے جارہا ہے، حمزہ شہباز کے چچا سی ایم آفس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرنے میں لگے رہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا صوبے کی خدمت کے لیے استعمال ہونا شریف خاندان کو ہضم نہیں ہو رہا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پرفارمنس اور عوامی خدمت میں سب سے آگے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامی تبدیلیوں کا رونا رونے والے حمزہ شہباز شاید اپنے والد کی انگشت شہادت بھول گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے ذاتی پسند نا پسند اور شو بازی کے چکر میں افسران کی تذلیل کی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ آج صوبے کی انتظامیہ حکومتی اقدامات کو پورے اعتماد کے ساتھ لے کر چل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.