گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خالد خورشید کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے صبح سویرے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔
وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق نقص عامہ کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نظر بند کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ جی بی شمس لون اور وزیرِ قانون سہیل عباس بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔
Comments are closed.