ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق رات 9 بجے تک صفائی آپریشن مکمل ہوجائے گا، عامر میر

نگراں وزیر اطلاعات و بلدیات پنجاب عامر میر نے لاہور شہر سے بدبو بھگانے کےلیے عرق گلاب کے اسپرے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں عامر میر کی زیر نگرانی صفائی آپریشن جاری ہے، صوبائی وزیر نے آج بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام وزراء عید صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے، آج 12 بجے تک 50 ہزار ٹن آلائشیں شہر سے ہٹائی گئیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آج رات تک شہر سے 60 ہزار ٹن آلائشیں ہٹانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق رات 9 بجے تک صفائی آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نہر میں آلائشیں پھینکنے پر اب تک 30 سے زائد گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔

عامر میر نے یہ بھی کہا کہ شہر میں عرق گلاب کا اسپرے کیا جائےگا تا کہ بدبو سے پریشانی نہ ہو، ایل ڈبلیو ایم سی کی بہترین کارکردگی کے باعث لاہور میں کہیں آلائشیں نظر نہیں آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.