وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے کراچی کے تینوں بڑے اسپتال صوبائی سندھ کو دینے کی درخواست کردی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 2011 میں جناح اسپتال، کارڈیو، بچوں کا اسپتال حکومت سندھ کو دیا گیا تھا، حکومت سندھ نے 2011 سے اب تک این آئی سی ایچ کو اپ گریڈ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ نے این آئی سی وی ڈی روڈ جے پی ایم سی کو بھی اپ گریڈ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جے پی ایم سی میں کینسر کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے، 2011 میں این آئی سی وی ڈی کا کل خرچہ 30 کروڑ روپےتھا، اس وقت این آئی سی وی ڈی کا سالانہ خرچہ 6 ارب روپے ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ 2019 میں جے پی ایم سی کے لیے ایک بورڈ بنایا، بورڈ ابھی تک کام نہیں کر رہا، بورڈ سے اسپتال کی پرفارمنس خراب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں وفاقی کابینہ نے 3 بڑے اسپتال سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کراچی کے تینوں بڑے اسپتال حکومت سندھ کو دینے کی درخواست کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ ان اسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت کو دیا جائے گا، وفاقی حکومت اسپتالوں سے متعلق فیصلے کا جائزہ لے کر معاہدے کرے گی۔
Comments are closed.