بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل انتیس اکتوبر کی صبح طلب کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ اعلیٰ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی آج وصول کیے جائیں گے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے پی ٹی آئی بلوچستان کے لیڈر سردار یار محمد رند کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور باپ پارٹی کے صدر ظہور بلیدی نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان کی نئی حکومت انہی اتحادیوں پر مشتمل ہو گی جو 2018ء میں وجود میں آیا۔
دوسری جانب امکان ہے کہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی (ف) جام کمال کو نکالنے میں مدد کے باوجود اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گی۔
Comments are closed.