وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔
استعفیٰ کی کاپی کے مطابق عثمان بزدار نے 28 مارچ کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
متن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے نام تحریر کیا۔
متن کے مطابق عثمان بزدار نے استعفیٰ میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر شکرگزار ہوں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر مونس الہٰی نے 28 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔
مونس الہٰی نے مزید کہا تھا کہ پرویز الہٰی نے عثمان بزدار کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کرلی ہے۔
Comments are closed.