وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوایا، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ آفس نے فردوس عاشق اعوان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.