وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں مالی سال 23-2022 کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں شرکا نے حمزہ شہباز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران کی حکمت عملی واضح کی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.