نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دبئی میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے حال ہی میں آنکھ کا آپریشن کروانے والے آصف زرداری کی عیادت کی۔
اس موقع پر سابق صدر نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے تحفظات سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے محسن نقوی اور آصف زرداری کی ملاقات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اس بارے میں نہیں جانتا۔
Comments are closed.