وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبہ پنجاب میں امنِ عامہ کے قیام کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سمیت و دیگر نے شرکت کی۔
اس دوران سردار عثمان بزدار نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو جو تکلیف اٹھانا پڑی، اس پر وہ ذاتی طور پر معذرت خواہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمے داری ہے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔
Comments are closed.