وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشت کاروں کے لیے گنے کی فی من قیمت کا اعلان کردیا، اس سال گنے کی کم ازکم قیمت 225 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ 2018 تک گنے کے کاشت کار کو 180 روپے کی بجائے 110 سے 120 روپے ملتے تھے، کاشت کاروں کو مذکورہ رقم بھی کئی ماہ بعد ملتی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری پالیسیز سے کاشت کاروں کو فصل کا بہترین اور بر وقت معاوضہ ملا، ہم نے شوگرملوں سے اربوں روپے کے بقایاجات بھی کسانوں کو دلوائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ بینک اکاؤنٹ سے ادائیگی کا قانون بھی بروقت اور کٹوتی کے بغیر ادائیگیاں یقینی بنائے گا، کاشت کاروں کے حقوق کا تحفظ و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.