پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

وزیراعلیٰ پنجاب کا صدف نعیم کی بیٹی اور شوہرکو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی بیٹی اور بیٹے سے ملاقات کی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیتے ہوئے صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  ایوان وزیر اعلیٰ میں مرحومہ صدف نعیم کی بیٹی نمرہ نعیم اور بیٹے اذان نعیم  سے ملاقات میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کاچیک دیا۔

وزیر اعلیٰ نے صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے مرحومہ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدف نعیم کی ناگہانی وفات پر شدید رنج و غم ہوا، وہ غم کی گھڑی میں اہل خانہ کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.