بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے میانوالی میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے 7 افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 8 لاکھ روپے امداد دے گی۔

وزیراعلیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کو فون کر کے عیسیٰ خیل میں جاں بحق افراد کو امداد پہنچانے کی ہدایت دی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد جلد سے جلد پہنچائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں اور فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 6 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جزوی تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 4 لاکھ روپے فی کس امداد دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.