وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بار پھر اپنی انتظامی ٹیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کے لیے وفاق کو مختلف نام تجویز کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری انڈسٹری کامران علی افضل نئے چیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا بھی چیف سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے سربراہ سردار علی خان، سابق آئی جی بلوچستان محسن بٹ اور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن(ر) ظفر کے نام زیر غور ہیں۔
Comments are closed.