وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس ایک فیصد کردی۔
لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہوگا۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
Comments are closed.