وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاسی اور انتظامی ٹیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہروں کے پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے، جبکہ پنجاب میں وزارتوں میں بھی رد و بدل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو پہلے ہی تبدیل کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی ٹیم تبدیل کرنے کے لئے وفاق سے مشورہ نہیں لیا۔
Comments are closed.