بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی قرار دے دیا۔

(ن) لیگی رہنما سعد رفیق اور رانا ثنا اللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے استعفے میں وزیراعظم کو نہیں گورنر پنجاب کو ایڈریس کرنا ہوگا۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جس سیکرٹری نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن کیا، اسے واپس لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کریں۔

سردار عثمان بزدار کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کا متن منظرِ عام پر آ گیا جبکہ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.