مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفا غیر آئینی قرار دے دیا۔
(ن) لیگی رہنما سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفا غیر آئینی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے استعفے میں وزیراعظم کو نہیں گورنر پنجاب کو ایڈریس کرنا ہوگا۔
لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جس سیکرٹری نے استعفا منظور کر کے نوٹیفکیشن کیا، اسے واپس لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا استعفا گورنر کو پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔
Comments are closed.