وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور میں پارٹی عہدیداروں اور پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے سامنے خوب شکوے شکایات کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے روبرو خواتین ارکان اسمبلی نے ترقیاتی فنڈز دینے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ اسٹاف سے کہوں گا کہ کارکنوں سے ملاقات کےلیے سسٹم بنائیں۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے خواتین ارکان سے کہا کہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو فنڈز دیےجارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دگنا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Comments are closed.