وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقا ت کے بعد جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے مسائل حل ہونے کا اعلان کردیا۔
جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی نے کہا کہ کبھی جہانگیر ترین کے خلا ف انکوائری میں رعایت نہیں مانگی۔
انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے ارکان کے حلقے کے مسائل پر تحفظات تھے۔
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
واضح رہے کہ جمعہ کو جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کے اعزاز میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیرِ اعلیٰ میں ظہرانے کا اہتمام کیا تھا۔
جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر آفتاب اور عون چوہدری شامل تھے۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے وفد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا۔
Comments are closed.